عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک بچہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے اس کا بوسہ لیا اور فرمایا :’’ سن لو ! یہ (بچے) بخل اور بزدلی کا باعث ہوتے ہیں ، اور بے شک یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطیہ ہیں ۔‘‘ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ ۔
ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۳ / ۳۵ ح ۳۴۴۸) * ابن لھیعۃ مدلس و عنعن و للحدیث شواھد عند الترمذی (۱۹۱۰ و سند ضعیف) و ابن ماجہ (۳۶۶۶ مختصرًا بلفظ :’’ ان الولد مبخلۃ مجبنۃ ‘‘ حدیث حسن) و احمد (۵ / ۲۱۱ سندہ ضعیف) وغیرھم ۔