قیلہ بنت مخرمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں قرفصاء کے طور پر بیٹھے ہوئے دیکھا ، (پاؤں پر بیٹھے ہوئے تھے اور بازوؤں کو پنڈلیوں کے گرد لپیٹ رکھا تھا) ، وہ بیان کرتی ہیں ، جب میں نے رسول اللہ ﷺ کو ، خاشع و متواضع حالت میں دیکھا تو خوف کی وجہ سے میں لرز گئی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۴۸۴۷) [و اصلہ عند الترمذی (۲۸۱۴ و سندہ ضعیف) ولم یذکر ھذا اللفظ] * فیہ عبداللہ بن حسان العنبری : لم اجد من وثقہ و صفیۃ و دحیبۃ : لم یوثقھما غیر ابن حبان ۔