عبید بن رفاعہ ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ چھینک مارنے والے کو تین مرتبہ دعائیہ جواب دو ، وہ اگر اس سے زیادہ مرتبہ چھینک مارے تو پھر اگر تم چاہو تو اسے دعائیہ جواب دو اور اگر تم چاہو تو (جواب) نہ دو ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و الترمذی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۵۰۳۶) و الترمذی (۲۷۴۴) * عبیدۃ : لایعرف حالھا و حمیدۃ لم یوثقھا غیر ابن حبان و ابو خالد یزید بن عبد الرحمن الدالانی مدلس و عنعن ۔