کعب بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شعر کی مذمت کے بارے میں حکم اتارا ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! (یہ ہجو اس طرح ہے) گویا تم ان پر تیر اندازی کر رہے ہو ۔‘‘
استیعاب لابن عبدالبر میں ہے کہ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ شعر کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ساتھ جہاد کرتا ہے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ فی شرح السنہ ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۲ / ۳۷۸ ح ۳۴۰۹) [و احمد (۳ / ۴۵۶ و الزھری صرح بالسماع عندہ) و رواہ احمد (۳ / ۴۶۰ ، ۶ / ۳۸۷) و صححہ ابن حبان (الموارد : ۲۰۱۸)] * عبد الرحمن بن عبداللہ بن کعب بن مالک سمع من جدہ کما فی صحیح البخاری (۲۹۴۸) ۔