سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قیامت قائم نہیں ہو گی حتی کہ ایک قوم کا ظہور ہو گا وہ اپنی زبانوں کے ذریعے (مدحہ سرائی کر کے مال کما کر) ایسے کھائیں گے جیسے گائے اپنی زبان کے ساتھ کھاتی ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۱ / ۱۸۴ ح ۱۵۹۷) * السند منقطع ، زید بن اسلم لم یسمع من سعد رضی اللہ عنہ و للحدیث شواھد ضعیفۃ فی مسند الامام احمد (۱ / ۱۷۵ ۔ ۱۷۶) و الصحیحۃ (۴۱۹) وغیرھما و الحدیث الآتی یغنی عنہ ۔