عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ ، حسان ؓ کے لیے مسجد میں منبر رکھواتے ، وہ اس پر کھڑے ہو کر رسول اللہ ﷺ کی طرف سے فخر کرتے یا آپ ﷺ کا دفاع کرتے ، اور رسول اللہ ﷺ فرماتے :’’ بے شک اللہ جبریل ؑ کے ذریعے حسان کی مدد فرماتا ہے جب تک وہ رسول اللہ ﷺ کی طرف سے دفاع کرتا ہے یا فخر کرتا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ البخاری تعلیقا ۔
اسنادہ حسن ، رواہ البخاری (تعلیقًا انظر تحفۃ الاشراف ۱۲ / ۱۰ ح ۱۶۳۵۱ ، و رواہ البخاری (۳۵۳۱ ببعضہ) [و الترمذی (۲۸۴۶ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۵۰۱۵)] ۔