Blog
Books
Search Hadith

حفاظت زبان ، غیبت اور گالی کا بیان

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ: اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ وأدوا إِذا ائتمتنم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وَكفوا أَيْدِيكُم

عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تم مجھے اپنی طرف سے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو تو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : جب تم بات کرو تو سچ بولو ، جب وعدہ کرو تو پورا کرو ، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو ، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو ، اپنی نظریں نیچی رکھو اور اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روکو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان ۔
Haidth Number: 4870
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيف)

Takhreej

سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۳۲۳) و البیھقی فی شعب الایمان (۵۲۵۶ ، نسخۃ محققۃ : ۴۴۶۴۰ ، ۴۸۷۷) [و ابن حبان فی صححہ (الموارد : ۲۵۴۷) و صححہ الحاکم (۴ / ۳۵۹)] * مطلب بن عبداللہ لم یسمع من عبادۃ رضی اللہ عنہ و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الحاکم (۴ / ۳۵۹ ح ۸۰۶۷) وغیرہ ۔

Wazahat

Not Available