اہل فلسطین سے عبادہ بن کثیر شامی اپنی (فلسطینی) فسیلہ نامی عورت سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے کہا ، میں نے اپنے والد کو بیان کرتے ہوئے سنا ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی عصبیت کے زمرے میں آتا ہے کہ آدمی اپنی قوم سے محبت کرے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، بلکہ عصبیت تو یہ ہے کہ آدمی اپنی قوم کی ناحق حمایت و نصرت کرے ۔‘‘ ضعیف ، رواہ احمد و ابن ماجہ ۔
ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۱۰۷) و ابن ماجہ (۳۹۴۹) * عباد بن کثیر : متروک فالسند ضعیف جدًا و للحدیث طریق آخر عند ابی داود (۵۱۱۹) و سندہ ضعیف جدًا کما تقدم (۴۹۰۵) ۔