ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! والدین کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ دونوں تمہاری جنت (کا سبب) ہیں اور تمہاری جہنم (کا سبب) ہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۳۶۶۲) * قال البوصیری :’’ ھذا اسناد ضعیف وقال الساجی : اتفق اھل النقل علی ضعف علی بن یزید ‘‘ و علی بن یزید الالھانی ضعیف جدًا متروک ، تقدم مرارا ۔