سعید بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بڑے بھائی کا اپنے چھوٹے بھائیوں پر ایسے حق ہے جیسے والد کا اپنی اولاد پر حق ہے ۔‘‘ امام بیہقی نے پانچوں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۹۲۹ ، نسخۃ محققۃ : ۷۵۵۳) * فیہ محمد بن السائب النکری وھو لین الحدیث و الولید بن مسلم مدلس و عنعن و روی النکری فی بعض الروایات عن ابیہ بہ و ابوہ مجھول ، و للحدیث لون آخر عند ابی نعیم فی اخبار اصبھان (۱ / ۱۲۲) ۔