اسماء بنت یزید ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے اپنے (مسلمان) بھائی کی غیر موجودگی میں اس کی غیبت نہ ہونے دی تو اللہ پر حق ہے کہ وہ اسے جہنم کی آگ سے آزاد کر دے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۶۴۳ ، نسخۃ محققۃ : ۷۲۳۷) [و احمد (۲ / ۴۶۱) و البغوی فی شرح السنۃ (۱۳ / ۱۰۷ ح ۳۵۲۹)] * عبید اللہ بن ابی زیاد القداح حسن الحدیث انظر نیل المقصود (۱۴۹۶) ۔