Blog
Books
Search Hadith

مخلوق پر شفقت و رحمت کا بیان

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي قُرَادٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ يَوْمًا فَجَعَلَ أَصْحَابُهُ يَتَمَسَّحُونَ بِوَضُوئِهِ فَقَالَ لَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يَحْمِلُكُمْ عَلَى هَذَا؟» قَالُوا: حَبُّ اللَّهِ وَرَسُولِهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يحب الله وَرَسُوله أويحبه اللَّهُ وَرَسُولُهُ فَلْيُصَدِّقْ حَدِيثَهُ إِذَا حَدَّثَ وَلْيُؤَدِّ أَمَانَتَهُ إِذَا أُؤْتُمِنَ وَلِيُحْسِنَ جِوَارَ مَنْ جَاوَرَهُ»

عبدالرحمن بن ابی قراد ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک روز وضو فرمایا تو آپ کے صحابہ ؓ آپ کے وضو کے پانی کو جسموں پر ملنے لگے تو نبی ﷺ نے انہیں فرمایا :’’ کس چیز نے تمہیں اس پر آمادہ کیا ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : اللہ اور اس کے رسول کی محبت نے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرے یا اللہ اور اس کے رسول اسے پسند فرمائیں تو وہ جب بات کرے سچ بولے ، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرے اور اپنے پڑوسیوں اور میل جول رکھنے والوں سے حسن سلوک کرے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
Haidth Number: 4990
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

(ضَعِيفٌ)

Takhreej

اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعیب الایمان (۱۵۳۳ ، نسخۃ محققۃ : ۱۴۴۰) [و ابو نعیم فی معرفۃ الصحابۃ (۴ / ۱۸۳۸)] * الحسن بن ابی جعفر : ضعیف ، ولاصل الحدیث شواھد ۔

Wazahat

Not Available