انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس نے میرے کسی امتی کی ضرورت پوری کی جس کے ذریعے وہ اسے خوش کرنا چاہتا ہو تو اس نے مجھے خوش کیا ، جس نے مجھے خوش کیا تو اس نے اللہ کو خوش کیا ، اور جس نے اللہ کو خوش کیا تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا ۔‘‘ اسنادہ موضوع ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ موضوع ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۶۵۳ ، نسخۃ محققۃ : ۷۲۴۷) [من طریق احمد بن علی بن افطح عن یحیی بن زھدم بن الحارث عن ابیہ عن انس الخ و ھذا النسخۃ موضوعۃ ، المتھم بھا زھدم ، و اللہ اعلم] ۔