انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس سے گزرا جبکہ کچھ لوگ آپ کے پاس تھے ، ان لوگوں میں سے کسی نے کہا : میں اس شخص سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم نے اسے بتایا ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا ، نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کی طرف جاؤ اور اسے بتاؤ ۔‘‘ چنانچہ وہ اس شخص کے پاس گیا اور اسے بتایا (کہ میں تجھ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں) تو اس نے کہا : جس ذات کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو وہ ذات تجھ سے محبت کرے ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، پھر وہ آدمی واپس آیا تو نبی ﷺ نے اس سے دریافت کیا تو اس نے آپ کو اس کے جواب سے آگاہ کیا ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تم اس کے ساتھ ہی ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو ، اور تم نے جو ثواب چاہا وہ تمہیں ملے گا ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے :’’ آدمی جس سے محبت کرتا ہے اسی کے ساتھ ہو گا ، اور جو اس نے کیا اس کا وہ صلہ پائے گا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان و الترمذی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۹۰۱۱) و الترمذی (۲۳۸۶ وقال : حسن غریب) * الحسن البصری عنعن و حدیث المرء مع من احب صحیح متواتر دون الزیادۃ و حدیث ابی داود (۵۱۲۵) یغنی عنہ ۔