اوس بن شرحبیل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تا کہ وہ اس کو تقویت پہنچائے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے ، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۶۷۵ ، نسخۃ محققۃ : ۷۲۶۹) [و الطبرانی فی الکبیر (۶۱۹)] * قال الھیشمی :’’ و فیہ عیاش بن مؤنس ولم اجد من ترجمہ ‘‘ (مجمع الزوائد ۴ / ۲۰۵) قلت : وثقہ ابن حبان وحدہ فھو مجھول الحال و ابو الحسن نمران بن مخمر : مجھول الحال ۔