ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ ظالم شخص اپنے آپ ہی کو نقصان پہنچاتا ہے ، ابوہریرہ ؓ نے فرمایا : ہاں ، اللہ کی قسم ! حتیٰ کہ سرخاب ظالم کے ظلم کی وجہ سے دبلی پتلی ہو کر اپنے آشیانے ہی میں مر جاتی ہے ۔ امام بیہقی نے چاروں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۷۴۷۹ ، نسخۃ محققۃ : ۷۰۷۵) * عمر بن جابر الحنفی : مقبول ای مجھول الحال و ثقہ ابن حبان وحدہ و اسماعیل بن حکیم الخزاعی لم اجد من و ثقہ و اما نعیم بن حماد فھو صدوق حسن الحدیث ولم یصب من ضعفہ ۔