سہل بن سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر دنیا (کی اہمیت) اللہ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی تو وہ کسی کافر کو اس میں سے پانی کا گھونٹ بھی نہ پلاتا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (لم اجدہ) و الترمذی (۲۳۲۰ وقال : صحیح غریب) و ابن ماجہ (۴۱۱۰) * عبدالحمید بن سلیمان ضعیف و للحدیث شاھد ضعیف عند القضاعی فی مسند الشھاب (۱۴۳۹) ۔