ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا :’’ تم سرخ سے بہتر ہو نہ سیاہ سے ، مگر یہ کہ تم اس سے تقویٰ کے ذریعے فضیلت حاصل کرو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۱۵۸ ح ۲۱۷۳۶) * قال المنذری :’’ رجالہ ثقات الا ان بکر بن عبداللہ المزنی لم یسمع من ابی ذر فالسند منقطع ‘‘ و حدیث احمد (۵ / ۴۱۱ ، مجمع الزوائد ۸ / ۸۴ و سندہ صحیح) یغنی عنہ ۔