ابوامامہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ اہل صفہ میں سے ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس نے ایک دینار چھوڑا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ (یہ دینار) ایک داغ (دینے کے باعث) ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، پھر دوسرا آدمی فوت ہوا تو اس نے دو دینار چھوڑے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ (یہ دو دینار) دو داغ (دینے کا باعث) ہیں ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان ۔
صحیح ، رواہ احمد (۵ / ۲۵۳ ح ۲۲۵۳۳) و البیھقی فی شعب الایمان (۶۹۶۳) * و للحدیث شواھد صحیحۃ عند احمد (۵ / ۲۵۳ ، ۲۵۸) و ابن حبان (الموارد : ۲۴۸۱ سندہ حسن ) وغیرھما وھوبھا صحیح ۔