مغیرہ بن شعبہ ؓ بیان کرتے ہیں میں نے غزوہ تبوک کے موقع پر نبی ﷺ کو وضو کرایا تو آپ ﷺ نے موزوں کے اوپر اور نیچے مسح کیا ۔ ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث معلول ہے میں نے ابوزرعہ اور محمد یعنی امام بخاری سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا : یہ حدیث صحیح نہیں اور اسی طرح ابوداؤد نے بھی اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۶۵) و الترمذی (۹۷ و اعلہ) و ابن ماجہ (۵۵۰) ۔ * ثور : لم یسمع من رجاء وجاء تصریحہ بالسماع فی السند الضعیف ، ورجاء لم یسمعہ من کاتب المغیرۃ رضی اللہ عنہ ۔