عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ چار چیزیں ایسی ہیں جب وہ تم میں ہوں تو پھر اگر تمہیں دنیا نہ بھی ملے تو کوئی حرج و مضائقہ نہیں ، حفظ امانت ، صدق کلام ، حسن اخلاق اور (حرام) کھانے سے پرہیز کرنا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۱۷۷ ح ۶۶۵۲) و البیھقی فی شعب الایمان (۴۸۰۱) [و ابن وھب فی الجامع (۵۴۶)] * فیہ عبداللہ بن لھیعۃ مدلس و عنعن و فی الحدیث علۃ أخری ، انظر شعب الایمان (۵۲۵۸) و مکارم الاخلاق للخرائطی (۳۱ ، ۱۵۹ ۳۰۶) وھی مظنۃ الانقطاع بین الحارث بن یزید الحضرمی و بین عبداللہ بن عمرو ابن العاص رضی اللہ عنہ ، و اللہ اعلم و بنحو ھذا الحدیث روی ابن وھب (۵۴۷) و ابن المبارک فی الزھد (۱۲۰۴) موقوفًا علی عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ و سندہ حسن ۔