معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے اسے یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا :’’ زیادہ ناز و نعمت کی زندگی سے بچنا ، کیونکہ اللہ کے (مخلص) بندے زیادہ نعمت گزاران نہیں ہوتے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۲۴۳ ح ۲۲۴۵۶) [و ابو نعیم فی حلیۃ الاولیاء (۵ / ۱۵۵)] * مریح بن مسروق روی عنہ جماعۃ و وثقہ ابن حبان وحدہ و ارسل عن عمر ففی سماعہ من معاذ نظر لانہ توفی قبل عمر رضی اللہ عنھما ۔