ابوبکرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کون سا آدمی بہتر ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل اچھا (یعنی قرآن و سنت کے مطابق) ہو ۔‘‘ اس شخص نے عرض کیا ، سب سے برا شخص کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس کی عمر دراز ہو اور اس کا عمل برا ہو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و الدارمی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۴۰ ح ۲۰۶۸۶) و الترمذی (۲۳۳۰ وقال : حسن صحیح) و الدارمی (۲ / ۳۰۸ ح ۲۷۴۵ ۔ ۲۷۴۶) * علی بن زید بن جدعان ضعیف و حدیث الترمذی (۲۳۲۹) یغنی عنہ ۔