ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر کوئی آدمی کسی ایسی چٹان میں کوئی عمل کرتا ہے جس کا کوئی دروازہ اور روشن دان نہیں ، تو اس کا یہ عمل جیسا بھی ہو لوگوں پر آشکار ہو جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۶۹۴۰ ، نسخۃ محققۃ : ۶۵۴۱) [و احمد (۳ / ۲۸) و الحاکم ۴ / ۳۱۴ ح ۷۸۷۷) و ابن حبان (الاحسان : ۵۶۴۹ / ۵۶۷۸) و ابن وھب صرح بالسماع عندہ] و اصلہ عند ابن ماجہ (۴۱۶۷) ۔