سمرہ بن جندب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے جمعہ کے روز وضو کیا تو اس نے اچھا کیا ، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا افضل ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و الترمذی و النسائی و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۵ / ۸ ح ۲۰۳۴۹) و ابوداؤد (۳۵۴) و الترمذی (۴۹۷ وقال : حسن) و النسائی (۳ / ۹۴ ح ۱۳۸۱) و الدارمی (۱ / ۳۶۱ ، ۳۶۲ ح ۱۵۴۸) [و صححہ ابن خزیمۃ (۱۷۵۷)
فائدہ : الحسن البصریئ صرح بالسماع عند الطواسی فی مختصر الاحکام (۳ / ۱۰ ح ۳۳۴ / ۴۶۷) و حدیثہ عن سمرۃ صحیح ولو لم یصرح بالسماع لانہ یروی عن کتاب سمرۃ و الروایۃ عن کتاب : صحیحۃ مالم یثبت الجرح فیہ و الحمدللہ ۔]