معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بڑی جنگ ، قسطنطنیہ کی فتح اور خروج دجال سات ماہ میں ہو گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۲۳۸ وقال : حسن) و ابوداؤد (۴۲۹۵) [و ابن ماجہ (۴۰۹۲)] * ابوبکر بن ابی مریم : ضعیف وکان قد سرق بیتہ فاختلط و شیخہ مجھول و یزید بن قطیب مجھول الحال ۔