قیس بن عاصم ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کیا تو نبی ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ پانی میں بیری کے پتے ڈال کر غسل کریں ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۶۰۵ وقال : حسن) و ابوداؤد (۳۵۵) و النسائی (۱ / ۱۰۹ ح ۱۸۸ و سندہ حسن) [و صححہ ابن خزیمۃ (۲۵۴ ، ۲۵۵) و ابن حبان (۲۳۲) و ابن الجارود (۱۴) و غیرھم و للحدیث شواھد ،]