انس ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ علامات قیامت میں سے ہے کہ علم اٹھ جائے گا ، جہالت زیادہ ہو جائے گی ، زنا کثرت سے ہو گا ، شراب نوشی زیادہ ہو جائے گی ، مرد کم ہو جائیں گے اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی حتیٰ کہ پچاس عورتوں کے لیے ایک منتظم ہو گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔
ایک دوسری روایت میں ہے :’’ علم کم ہو جائے گا اور جہالت غالب آ جائے گی ۔‘‘