ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم خراسان کی طرف سے سیاہ جھنڈے آتے دیکھو تو ان کا استقبال کرو ، کیونکہ ان میں اللہ کا خلیفہ مہدی ہو گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و البیھقی فی دلائل النبوۃ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۵ / ۲۷۷ ح ۲۲۷۴۶) و البیھقی فی دلائل النبوۃ (۶ / ۵۱۶) * فیہ علی بن زید بن جدعان ضعیف ، و علۃ أخری وقال ثوبان رضی اللہ عنہ :’’ اذا رایتم الرایات السود خرجت من قبل خراسان فآتوھا فان فیھا خلیفۃ اللہ المھدی ‘‘ رواہ الحاکم (۴ / ۵۰۲ ح ۸۵۳۱) و صححہ علی شرط الشیخین و سندہ حسن لذاتہ و رواہ البیھقی فی دلائل النبوۃ (۶ / ۵۱۶) ۔