ابوہریرہ ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ دجال ایک نہایت سفید گدھے پر سوار ہو کر نکلے گا ، اس کے دونوں کانوں کے مابین ستر باع (ایک باع دو ہاتھوں کی لمبائی کے برابر ہوتا ہے) فاصلہ ہو گا ۔‘‘ لم اجدہ ، رواہ البیھقی فی البعث و النشور ۔
لم اجدہ ، رواہ البیھقی فی البعث و النشور (لم اجدہ) * و روی البخاری فی التاریخ الکبیر (۱ / ۱۹۹) عن اسماعیل عن اخیہ عن سلیمان عن محمد بن عقبۃ بن ابی عتاب المدینی عن ابیہ عن ابی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بہ و سندہ ضعیف ، محمد بن عقبۃ و ابوہ لم یوثقھما غری ابن حبان فیما اعلم ، و روی ابن ابی شیبۃ (۱۵ / ۱۶۱ ۔ ۱۶۲ ح ۳۷۵۲۵) عن وکیع عن فطر عن ابی الطفیل عن رجل من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم قال :’’ یخرج الدجال علی حمار رجس ، رجس علی رجس ‘‘ و سندہ حسن ۔