معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! جب میری اہلیہ حالت حیض میں ہو تو اس کی کیا چیز میرے لیے حلال ہے ؟ آپ نے فرمایا :’’ جو چیز ازار سے اوپر ہے ، لیکن اس سے بھی بچنا افضل ہے ۔‘‘ رزین نے اسے روایت کیا اور محی السنہ نے فرمایا : اس کی اسناد قوی نہیں ۔ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و ابوداؤد (۲۱۳)] و انظر مصابیح السنہ (۱ / ۲۴۶ ح ۳۸۵) لقول محیی السنۃ البغوی رحمہ اللہ ۔ * عبد الرحمن بن عائذ : لم یدرک معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ (و انظر جامع التحصیل ص ۲۲۳) ۔