ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک عورت کو استحاضہ کا خون آتا تھا ، ام سلمہ ؓ نے اس کے بارے میں نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے فرمایا :’’ اسے چاہیے کہ اس مرض میں مبتلا ہونے سے پہلے ، اسے مہینے میں جتنے دن حیض کا خون آتا تھا ، انہیں شمار کر کے اتنے دن مہینے میں نماز چھوڑ دے ، اور جب وہ دن گزرجائیں تو وہ غسل کرے اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ لے اور پھر نماز پڑھے ۔‘‘ مالک ، ابوداؤد ، دارمی ، جبکہ نسائی نے بھی اسی معنی میں روایت کیا ہے ۔ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ مالک (۱ / ۶۲ ح ۱۳۳) و ابوداؤد (۲۷۴) و الدارمی (۱ / ۲۰۰ ح ۷۸۶) و النسائی (۱ / ۱۱۹ ، ۱۲۰ ح ۲۰۹) * سلیمان بن یسار لم یسمعہ من ام سلمۃ ؓ بل اخبرہ رجل بہ و الرجل مجھول و حدیث مسلم (۳۳۳) یغنی عنہ ۔