ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ منافق کی تین نشانیاں ہیں ، جب بات کرے تو جھوٹ بولے ، جب وعدہ کرے ، خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے ۔‘‘ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۳۳) و مسلم ۔
امام مسلم نے الفاظ زائد نقل کئے ہیں :’’ اگرچہ وہ روزہ رکھے ، نماز پڑھے اور وہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرے ۔‘‘