ابوموسی ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مردوں میں سے تو بہت سے کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سے مریم بنت عمران اور آسیہ زوجہ فرعون کمال کو پہنچیں ، اور عائشہ ؓ کو تمام عورتوں پر ایسے ہی برتری حاصل ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر فضیلت حاصل ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
اور انس ؓ سے مروی حدیث : ((یا خیر البریۃ)) ، ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث : ((أی الناس اکرم)) اور ابن عمر ؓ سے مروی حدیث : ((الکریم ابن الکریم)) باب المفاخرۃ و العصیۃ میں ذکر کی گئی ہے ۔
متفق علیہ ، رواہ البخاری (۳۴۱۱)و مسلم (۷۰ / ۲۴۳۱) 0 حدیث ’’ خیر البریۃ ‘‘ تقدم (۴۸۹۶) و ’’ ای الناس ، اکرم ‘‘ تقدم (۴۸۹۳) و ’’ الکریم بن اکریم ‘‘ تقدم (۴۸۹۴) ۔ 6272