بریدہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہمارے اور ان (منافقین) کے مابین نماز عہد ہے پس جس نے اسے ترک کیا تو اس نے کفر کیا ۔‘‘ صحیح ، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ صحیح ، رواہ احمد (۵ / ۳۴۶ ح ۲۳۳۲۵) و الترمذی (۲۶۲۱ وقال : حسن صحیح غریب) و النسائی (۱ / ۲۳۱ ، ۲۳۲ ح ۴۶۴) و ابن ماجہ (۱۰۷۹) [و صححہ ابن حبان (۲۵۵) و الحاکم (۱ / ۶ ، ۷) و وافقہ الذھبی] ۔