ابی بن کعب ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب روزِ قیامت ہو گا تو میں انبیا ؑ کا امام ہوں گا ، ان کا خطیب اور (مقام محمود پر) ان کا صاحب شفاعت ہوں گا ، اور میں یہ بات فخر سے نہیں کہتا ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۶۱۳ وقال : حسن صحیح غریب) و ابن ماجہ (۴۳۱۴) * عبداللہ بن محمد بن عقیل ضعیف و احادیث البخاری (۳۳۴۰ ، ۳۳۶۱ ، ۴۷۱۲) و مسلم (۱۹۴) وغیرھما تغنی عنہ ۔