جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جس راہ سے گزر جاتے تو آپ کے بعد اس راہ سے گزرنے والا آپ کی خوشبو سے یا آپ کے معطر پسینے سے پہچان لیتا کہ آپ ﷺ یہاں سے گزرے ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی (۱ / ۳۲ ح ۶۷) * فیہ ابو الزبیر مدلس و عنعن و اسحاق بن الفضل بن عبد الرحمن الھاشمی و ثقہ ابن حبان وحدہ و المغیرۃ بن عطیۃ : لم اجد من وثقہ ۔