انس ؓ ، نبی ﷺ سے حدیث بیان کرتے ہیں کہ آپ بیماروں کی عیادت کرتے تھے ، جنازوں میں شریک ہوتے تھے ، غلاموں کی دعوت قبول کرتے تھے ، اور گدھے پر سواری کرتے تھے ، خیبر کے دن میں نے آپ کو گدھے پر دیکھا جس کی لگام کھجور کے پتوں کی تھی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۴۱۷۸ ، ۲۲۹۶) و البیھقی فی شعب الایمان (۸۱۹۰ ۔ ۸۱۹۱) [و الترمذی (۱۰۱۷ وقال : غریب ، لا نعرفہ الا من حدیث مسلم عن انس و مسلم الاعور یضعف ،،، الخ)] * مسلم بن کیسان الاعور : ضعیف ۔