انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تین (خصلتیں) ایمان کی اصل بنیاد ہیں ، (لا الہ الا اللہ) ’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘ کا اقرار کرنے والے شخص کے درپے ہونے سے رک جانا ، کسی گناہ یا کسی اور خلاف شرع عمل کی وجہ سے کسی کو اسلام سے خارج مت کرو ، جہاد جاری ہے ، جب سے اللہ نے مجھے مبعوث فرمایا ہے ، اور یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب اس امت کا آخری شخص دجال سے قتال کرے گا ، کسی ظالم کا ظلم اسے روک سکے گا نہ کسی عادل کا عدل ، اور تقدیر پر ایمان رکھنا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۲۵۳۲) ۔