ابوقتادہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حالت نیند میں (نماز میں تاخیر ہو جانے پر) کوئی تقصیر و گناہ نہیں ، تقصیر تو محض حالت بیداری میں (نماز مؤخر کرنے میں) ہے ، جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنا بھول جائے یا وہ اس وقت سو جائے تو جب اسے یاد آئے پڑھ لے ۔‘‘ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :’’ مجھے یاد کرنے کے لیے نماز پڑھا کرو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔