ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جنت والے مقام علیین والوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے افق میں چمک دار ستارے کو دیکھتے ہو ، اور ابوبکر و عمر انہی میں سے ہیں ، اور وہ کیا خوب ہیں ۔‘‘ شرح السنہ ، ابوداؤد ، ترمذی اور ابن ماجہ نے اسی طرح روایت کیا ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ و ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ ۔
سندہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۴ / ۱۰۰ ح ۳۸۹۳) و ابوداؤد (۳۹۸۷) و الترمذی (۳۶۵۸ وقال : حسن) و ابن ماجہ (۹۶) * عطیۃ العوفی ضعیف مدلس و للحدیث شواھد ضعیفۃ و روی الطبرانی فی الاوسط (۷ / ۶ ح ۶۰۰۳) بلفظ : ((ان الرجل من اھل علیین یشرف علی اھل الجنۃ کانہ کوکب دری و ان ابا بکر و عمر منھما و انعما۔)) و سندہ حسن ۔