عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں چاندنی رات میں رسول اللہ ﷺ کا سر مبارک میری گود میں تھا کہ اچانک میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا کسی شخص کی آسمان کے ستاروں کے برابر نیکیاں ہوں گی ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، عمر ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، ابوبکر ؓ کی نیکیاں کہاں گئیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عمر کی ساری نیکیاں ، ابوبکر کی نیکیوں کے مقابلے میں ایک نیکی کی مانند ہیں ۔‘‘ اسنادہ موضوع ، رواہ رزین ۔
اسنادہ موضوع ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و رواہ الخطیب فی تاریخ بغداد (۷ / ۱۳۵) و فیہ بریہ بن محمد : کذاب ، حدث عن اسماعیل الصنعانی احادیث باطلۃ موضوعۃ ، وقال الخطیب :’’ حدیث موضوع ‘‘] ۔