سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوۂ احد کے موقع پر فرمایا :’’ اے اللہ ! اس (سعد ؓ) کو تیر اندازی میں قوی بنا اور اس کی دعا قبول فرما ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۴ / ۱۲۴ ۔ ۱۲۵ ح ۳۹۲۲) [و الحاکم (۳ / ۴۹۹ ۔ ۵۰۰) و ابن حبان (۲۲۱۵)] * فیہ ابراھیم بن یحیی الشجری و ابوہ ضعیفان و اسماعیل بن ابی خالد مدلس و عنعن ان صح السند الیہ ۔