رافع بن خدیج ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نماز فجر ، روشن ہو جانے پر پڑھو کیونکہ وہ زیادہ باعث اجر ہے ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، دارمی ، نسائی میں یہ الفاظ نہیں :’’ کہ وہ زیادہ باعث اجر ہے ۔‘‘ صحیح ۔
صحیح ، رواہ الترمذی (۱۵۴ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۴۲۴) و الدارمی (۱ / ۲۷۷ ح ۱۲۲۰) و النسائی (۱ / ۲۷۲ ح ۵۴۹ ، ۵۵۰) [و ابن ماجہ (۶۷۲) و صححہ ابن حبان (۲۶۳)] ۔