ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے عباس ؓ سے فرمایا :’’ جب پیر کا دن ہو تو آپ اور آپ کی اولاد میرے پاس آنا ، میں تمہارے لیے دعا کروں گا جس کے ذریعے اللہ تمہیں اور تمہاری اولاد کو فائدہ پہنچائے گا ۔‘‘ ہم ان کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ ﷺ نے ہمیں اپنی چادر میں لے کر دعا فرمائی :’’ اے اللہ ! عباس اور اس کی اولاد کی تمام ظاہری و باطنی لغزشیں معاف فرما ، ان کا کوئی گناہ باقی نہ چھوڑ ، اے اللہ ! ان کا سایہ ان کی اولاد پر قائم فرما ۔‘‘
اور رزین نے یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ اور ان کی اولاد میں خلافت باقی رکھ ۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و رزین ۔ْ
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۷۶۲) و رزین (لم اجدہ) * فیہ عبدالوھاب بن عطاء مدلس و عنعن و روی عن ابن معین بانہ قال :’’ ھذا موضوع و عبد الوھاب : لم یقل فیہ حدثنا ثور و لعلہ دلّس فیہ وھو ثقۃ ‘‘ و فیہ علۃ أخری ۔