عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک رات ہم نماز عشاء کے لیے رسول اللہ ﷺ کا انتظار کر رہے تھے ، پس آپ تہائی رات گزر جانے یا اس کے بعد تشریف لائے ، ہم نہیں جانتے کہ کسی کام نے آپ کو اپنے اہل خانہ میں مصروف رکھا یا اس کے علاوہ کوئی کام تھا ، پس جب آپ ﷺ (اپنے حجرہ سے) باہر تشریف لائے تو فرمایا :’’ تم نماز کا انتظار کر رہے ہو ، تمہارے علاوہ کوئی اہل دین اس کا انتظار نہیں کر رہا ، اگر امت کے لیے گراں نہ ہوتا میں انہیں اسی وقت پڑھاتا ۔‘‘ پھر آپ نے مؤذن کو حکم دیا تو اس نے اقامت کہی اور آپ نے نماز پڑھائی ۔ رواہ مسلم ۔