معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے دس چیزوں کا حکم دیتے ہوئے فرمایا ؛’’ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بنانا خواہ تجھے قتل کر دیا جائے اور جلا دیا جائے ، والدین کی نافرمانی نہ کرنا خواہ وہ تمہیں حکم دیں کہ تو اپنے اہل و مال سے الگ ہو جا ، فرض نماز قصداً ترک نہ کرنا کیونکہ جس نے عمداً فرض نماز ترک کر دی تو اس سے اللہ کی امان ختم ہو گئی ، شراب نہ پینا کیونکہ وہ ہر بے حیائی کی بنیاد ہے ، معصیت سے بچتے رہنا کیونکہ معصیت اللہ کی ناراضی کا باعث بنتی ہے ، میدان جہاد سے فرار نہ ہونا خواہ لوگ ہلاک ہو جائیں ، جب لوگ (طاعون کی وجہ سے) موت کا شکار ہو جائیں اور تم ان میں موجود ہو تو پھر وہیں رہو ، اپنی استطاعت کے مطابق اپنے مال میں سے اپنی اولاد پر خرچ کر ، ادب سکھانے کی خاطر ان سے کوئی سمجھوتہ نہ کر (مارنے کی ضرورت پڑے تو مار) اور اللہ کے بارے میں انہیں ڈراتے رہو ۔‘‘ ضعیف ، رواہ احمد (۵/ ۲۳۸ ح ۲۲۴۲۵) و ابن ماجہ (۴۰۳۴) ۔