حفصہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ میں امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ غزوۂ بدر اور صلح حدیبیہ میں شرکت کرنے والا کوئی شخص جہنم میں داخل نہیں ہو گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے :’’ تم میں سے ہر شخص نے اس پر وارد ہونا ہے ۔‘‘ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم نے سنا نہیں ، وہ فرماتا ہے : پھر وہ تقویٰ اختیار کرنے والوں کو بچا لے گا ۔‘‘
ایک دوسری روایت میں ہے :’’ ان شاء اللہ اصحاب شجرہ جنہوں نے اس (درخت) کے نیچے بیعت کی تھی جہنم میں داخل نہیں ہوں گے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔