عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عمار کو جب بھی دو امور میں سے کسی ایک کو پسند کرنے کا اختیار دیا گیا تو انہوں نے ان میں سے مشکل کام کو پسند کیا ۔‘‘ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۷۹۹) [و ابن ماجہ (۱۴۸) و الحاکم (۳ / ۳۸۸ ح ۵۶۶۵) و احمد (۶ / ۱۱۳)] * فیہ حبیب بن ابی ثابت مدلس و عنعن و للحدیث شاھد عند احمد (۱ / ۳۸۹ ، ۴۴۵) و الحاکم (۳ / ۳۸۸ ح ۵۶۶۴) من حدیث سالم بن ابی الجعد عن ابن مسعود رضی اللہ عنہ بہ و سندہ منقطع وقال علی بن المدینی :’’ سالم ابن ابی الجعد : لم یلق ابن مسعود ‘‘ فالحدیث ضعیف من جمیع الطریقین ۔