ابوعبیدہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ خالد اللہ عزوجل کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہیں ، اور اپنے قبیلے کے اچھے نوجوان ہیں ۔‘‘ دونوں احادیث کو امام احمد نے روایت کیا ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۹۰ ح ۱۶۹۴۸) * فیہ عبد الملک بن عمیر : مدلس ولم اجد تصریح سماعہ فالسند ضعیف وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فی خالد بن الولید رضی اللہ عنہ :’’ حتی اخذ الرایۃ سیف من سیوف اللہ حتی فتح اللہ علیھم ‘‘ رواہ البخاری فی صححہ (۴۲۶۲) و ھذا الحدیث یغنی عنہ ۔